Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، دماغ کے بخار کی وبا سے 42 بچے جاں بحق

ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں دماغ کے بخار کی وبا نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران صرف ایک سرکاری اسپتال میں 42 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور کے بی آرڈی میڈیکل کالج اسپتال میں 27 اور28 اگست کے دوران 42 بچے انسیفلائٹس یعنی دماغی بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جب کہ اب بھی 350 سے زائد بچے زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ضلع کے سب سے بڑے اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور باوجود طبی امداد فراہم کرنے کے ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گیا تھا اور ڈاکٹر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچا نہ پائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست اور ستمبر نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔

ٹیگس