Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پرغیرمشروط مذاکرات کا خیرمقدم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ہندوستان کی حکومت کی طرف سے کشمیر پر پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ڈی پی نے ہندوستان کی حکومت کی طرف سے کشمیر پر پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیش کش پر ان تمام متعلقین کی طرف سے مثبت رد عمل ظاہر کیا جانا چاہئے جو موجودہ بحران کا حل چاہتے ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو کی طرف سے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جارحیت اور تنازعات کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی حالات اورعدم استحکام کا ریاستی عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ تمام فریق نئی دہلی کی طرف سے کی گئی اس مفاہمتی پیشکش پر مثبت رویہ اپنائیں اور مذاکراتی عمل کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مسئلہ کے دائمی حل اور قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

 

ٹیگس