Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج

ہندوستان کے زیرانتظام کشیمر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شہر کے پانچ تھانوں میں کرفیو نافذ ہے اور علیحدگی پسند رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے - اس درمیان ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج رہے - واضح رہے کہ ہندوستان کی ایک تفتیشی ایجنسی نے کشمیرکے ایک تاجر رہنما کو طلب کیا ہے جس پر وادی کے تاجروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہڑتال کی کال دی ہے - بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یسین ملک نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے- ہڑتال کی وجہ سے دوکانیں تجارتی مراکز اور اسکول کالج بند رہے - علیحدگی پسندرہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال ہندوستانی سیکورٹی فورس اور فوج کے ذریعے کشمیری عوام پر جاری تشدد اور حملوں کے خلاف کی گئی ہے- سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر شہروں میں بھی معمولات زندگی مفلوج ہیں -

ٹیگس