Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ ترین واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کومسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک کی ایک کیش وین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بینک سے وابستہ دو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔

جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ایس پی پانی نے بتایا شوپیان میں مسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک کی کیش وین پر حملہ کیا۔

یہ واقعہ شوپیان کے پوجو کیلر میں پیش آیا ہے۔

 

ٹیگس