Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • کشمیر: 3 سیکورٹی اہلکاروں کی خودکشی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور4 دن میں 3 سیکورٹی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

سری نگر میں ہفتہ کی صبح ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ یہ وادی میں گذشتہ چار دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ روز دو فوجی اہلکاروں نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کیوں کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2009 سے اب تک تقریبا 1050 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

ٹیگس