May ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے بعد پاکستانی وزیر اعظم کا قوم سے خطاب، کئے کئی دعوے

پاکستانی وزیر اعظم نے دعویٰ  کیا ہے کہ ان کے ملک کو ہندوستان کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی۔

سحرنیوز/پاکستان:  رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک خطاب میں دعویٰ  کیا کہ ان کا ملک ہندوستان کے سامنے ڈٹ گیا اور فتح حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے ایک سنگین چیلنج کا سامنا تھا، لیکن ہم نے ہندوستان کو شکست دی۔

شہباز شریف نے یہ بھی دعویٰ  کیا کہ ہندوستان نے جو کیا وہ ایک غیر قانونی عمل تھا اور ہماری فوج نے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ہمارے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا، لیکن پاکستانی مسلح افواج نے اپنے وطن اور قومی وسائل کا دفاع کیا۔"

شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے فضائی اور فوجی اڈے مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور ملک کے رافیل لڑاکا طیارے بھی گرائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے بہادر جوان ہندوستان کی جارحیت کے خلاف کھڑے ہوئے اور دشمن کو دکھایا کہ حتمی حل مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ملک کی مسلح افواج کے کمانڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے فضائیہ کی ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 

ٹیگس