پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے ملٹری آپریشن کمانڈروں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نیوز چینل جیو نیوز نے بتایا کہ دونوں ممالک کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے فوجی آپریشن کمانڈروں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ قائم ہوا ہے۔ اسلام آباد اور نئی دہلی کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ اس سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا بالواسطہ رابطہ ہوا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں، جو آج 10 مئی بروز ہفتہ 5 ویں روز میں داخل ہوگئیں، منگل 22 اپریل کی شام کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شروع ہوئیں جس میں کم از کم 27 افراد مارے گئے۔