ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنگ چھیڑنا ہندوستان کا انتخاب نہیں لیکن دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائی کرنا ضروری تھی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اجیت ڈوبھال نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن سے کل رات ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائی کرنا ضروری تھی لیکن جنگ چھیڑنا ہندوستان کا انتخاب نہیں ہے ذرائع کے مطابق مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہندوستانی فریق کا انتخاب نہیں ہے اور یہ دونوں فریقین کے مفاد میں نہیں ہے۔