Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کا مستقل حل

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر، سرحدی کشیدگی ، پاکستان کے ساتھ تعلقات ،شدت پسندی اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ نے نئی دلی میں منعقدہ ایک ٹیلی ویژن کانفرنس میں کہا کہ حکومت کشمیر معاملے کا مستقل حل چاہتی ہے اور اس کے لئے کسی کے ساتھ بھی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا مذاکرات کیلئے نئی دلی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی خاطر مرکزی سرکار نے انٹیلی جنس بیور کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو مذاکرات کار برائے جموں وکشمیر مقرر کیا۔

راجناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے کہا کہ سنگبازی کا ارتکاب کرنے والے نوجوانوں کے خلاف درج کیسوں کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے دہشت گردی کو ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کو ساتھ لے کر چلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے بشرطیکہ اسلام آباد دہشت گردوں کی مدد وحمایت بند کرے۔

ٹیگس