May ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 2 ہلاک

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اور عام شہری ہلاک ہوا۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ رات پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہوا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے گذشتہ نصف شب کو سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

کشمیر میں میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ  بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کی افواج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا۔

ادھرمشترکہ مزاحمتی قیادت نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے مجوزہ دورہ ریاست کے پیش نظر احتجاج درج کرنے کے لئے 19مئی سنیچر کو لال چوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حالیہ ہلاکتوں کے خلاف اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانے کے لئے احتجاج کرنے کیلئے کہا ہے ۔

اس دوران سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مرحوم مولوی فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کی برسی کی مناسبت سے 21مئی کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ۔

ٹیگس