May ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ

ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے منگل کو چارواہ سیکٹر کے موضع جمال جند میں آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے اسلم نامی شہری ہلاک جبکہ موضع عمرانوالی میں 2 بچے شدید زخمی ہو ئے، گولہ باری سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

در ایں اثنا شکرگڑھ اور ظفر وال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کو سکمال پوسٹ پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے  رینجرز اہلکار اور ایک خاتون گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔

دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے آرسپورا ، ارنیا ،رام گڑھ، سامبا اور ہری نگر سیکٹر میں فائرنگ سے13 افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس