May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے مابین مسئلہ کشمیر پر مذاکرات

حریت کانفرس کے رہنما نے دعوی کیا ہے کہ عنقریب ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر پربات چیت کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں خواجہ عبد الغنی لون کی 16 ویں برسی پر کپوارہ کے ٹاون ہال میں ایک تقریب کے دوران مسلم کانفرنس چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 70سالوں کے دوران اٹکا ہواہے اور اس مسئلہ کا حل صرف بات چیت ہی میں مضمر ہے اور اس کے لئے اتحاد وقت کی پکار ہے ۔

پروفیسر بٹ نے کہا کہ عنقریب ہندوستان اور پاکستان بات چیت کا سلسلہ شروع کریں گے جس میں حریت کانفر نس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 2019کے وسط میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گا کیونکہ بات چیت کے راستے میں ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہم سر اٹھا کر بات کریں گے اور اس مسئلہ میں کشمیری لوگ اہم فریق ہیں اور تب تک کوئی بھی بات چیت بے معنی ہے جب تک کشمیریوں کو اس میں شامل نہ کیا جائے ۔

دیگر مقررین نے مرحوم کی برسی پر کہا کہ ان کی قربانی نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام ایوانو ں میں زندہ کیا اور ان کی قر بانی رو اں جد وجہد میں انمول سرمایہ ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی قربانیوں کی لاج رکھیں۔

 

ٹیگس