Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال

ہندوستان میں حکومت مخالف پارٹیوں کے لیڈروں نے ہڑتال کے موقع پرگاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف ہڑتال کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے کئے ہیں۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی حفاظت کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے جمہوریت کے لئے کام کیا تھا اور آج پھر اسی جمہوریت کو بچانے کے لئے گاندھی جی کو یاد کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیاں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر میدان میں آئی ہیں۔

 

ٹیگس