Sep ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم دو ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

کشمیر کے کپواڑہ سیکٹر میں آج منگل کی صبح ایک بار پھر ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم  شروع ہوا جو تا حال جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کا کہنا ہے اب تک دو عسکریت پسندہلاک ہوئے ہیں اور اب بھی سیکٹر میں  بعض دیگرعسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ہےاورفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس