Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 2 فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مژھل، اوڑی اور سندر بن سیکٹروں میں جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

گولہ باری کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 2 ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور تناو اور کشیدگی کی بنا پر آر پار تجارت بھی بند کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس