Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح جھڑپ، دو عسکریت پسند ہلاک

کشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام  کشمیر کے شوپیان ضلع میں آج منگل کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک  ہوگئے۔ یہ معرکہ آرائی ضلع کے ہیف شیر مال نامی علاقے میں ہوئی۔

اس سے قبل فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور ہیف شیرمال علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جس کے دوران عسکریت پسندوں اورفورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان شیرمال میں سیب کے ایک باغ میں گولیوں کا تبادلہ ہوگیا۔

جس کے دوران دو عسکریت پسندوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔ حکام نے ابھی کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

اس دوران نوجوانوں کی ایک بھاری تعداد نے معرکہ آرائی کے مقام کی طرف مارچ کرنےکی کوشش کی جنہیں روکنے کیلئے فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔

مظاہرین اور فورسز کے مابین آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

واضح رہے کہ کل بھی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف کے ہاپت ناڈ کے جنگلوں میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں مبینہ طور پر 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس