Feb ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردانہ حملے کی ہندوستان کی جانب سے مذمت

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں خاش زاہدان شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی بس پر بدھ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ستائیس افراد شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں اور اسی طرح ایران کی حکومت اورعوام سے ہمدردی کا اظہار  اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کی آرزو کی گئي  ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بلاامتیاز قانونی کارروائی کے ذریعے سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔ اس گروہ کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

اب تک دنیا کے بہت سے ملکوں منجملہ افغانستان، پاکستان، ہندوستان، ترکی، چین، روس، کویت قطر، لبنان، آرمینیا اور عراق اور اسی طرح یورپ اور لاطینی امریکا کے ملکوں  کی جانب سے مذمت کی جا چکی ہے۔

ٹیگس