Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ 3 ہلاک 5 گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں مختصر تصادم آرائی میں2 عسکریت پسند اور سوپور میں مقامی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے میں 2مقامی عسکریت پسند ہلاک ہو گ‏ئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔

 ہلاکتوں کے بعد شوپیان قصبہ سمیت متعدد علاقوں میں پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جبکہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی۔

ادھر سوپور میں ایک مقامی فوجی اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ہفتہ کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک فوجی اہلکار پر گولیاں چلاکر انہیں ہلاک کردیا۔ جبکہ بڈگام میں فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے5 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ 

 

ٹیگس