Apr ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں پارلیمانی انتخابات کےموقع پرعام ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں پارلیمانی انتخابات کےموقع پرعام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

وادی کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی طرف سے کشمیرمیں عام ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی کشمیر میں آج جمعرات کے روز تمام تعلیمی ادارے،تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ ہڑتال کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

لوک  سبھا  انتخابات  2019  کے  پہلے  مرحلے  میں  20  ریاستوں  کی  91  لو  سبھا  سیٹوں  اور  چار  ریاستوں  (اڈیشہ،  اروناچل  پردیش،  آندھرا پردیش، سکم) کی اسمبلی سیٹیوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔

 

ٹیگس