Apr ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، صوبائی صدر نے دیا استعفیٰ

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر اروند سنگھ لولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کانگریس کے صوبائی صدر اروند سنگھ لولی نے اپنے استعفے کی اصلی وجہ دہلی کے انچارج جنرل سیکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کو قرار دیا ہے۔

انھوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے دہلی لوک سبھا انتخابات کے لئے اے اے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور پارٹی قیادت کے اس فیصلے سے کانگریس کارکن خوش نہيں ہيں اس لئے انھوں نے دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

کانگریس ذرائع نے بتایا ہے کہ اروند سنگھ لولی کا استعفی پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو موصول ہوگیا ہے لیکن ان کا استعفی ابھی تک منظور نہيں کیا گيا ہے اور اس میں لکھے گئے نکات پر غور کیا جا رہا ہے۔

لوک سبھا انتخابات دوہزارچوبیس کی سرگرمیوں کے درمیان دہلی کانگریس کے صدر کا استعفی دہلی میں کانگریس کے لئے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگس