Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں معرکہ آرائی دو عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جہاں فورسز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں آج مزید دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے شوپیان ضلع میں آج سنیچر کی صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مختصر معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ واقعہ شوپیان کے گواہند نامی گاوں میں پیش آیا جہاں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طورعلی الصبح محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی تھی۔

دوسری جانب قصبہ کشتواڑ کے بیشتر حصوں میں جمعہ کے روز کرفیو میں ایک گھنٹے کی ڈھیل دی گئی۔

کشتواڑ میں 9 اپریل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر اور اُن کے ذاتی محافظ کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور فوج تعینات کی گئی تھی۔

ٹیگس