Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال کی صورتحال پر مرکزی حکومت کو تشویش

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات ختم ہو جانے کے بعد بھی جاری تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت موجودہ صورتحال پر کافی فکر مند ہے اور وہاں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تشدد کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ریاستی نظام قانون مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے اور وہاں کی انتظامیہ امن و قانون برقرار رکھنے اور لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے اپنی ایڈوائزری میں ریاستی حکومت کو امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سےمغربی بنگال میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان سیاسی محاذ آرائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اوربشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ میں تشدد میں بی جے پی کے 3 کارکن ہلاک ہوئے جبکہ اس پرتشدد جھڑپ میں ایک سب انسپکٹر اور دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے ۔

ٹیگس