Oct ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی لبیک یا اقصی ریلی کے دوران لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔

 پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی فلسطین کے نام پر اپنے غلط اہداف حاصل کرنا چاہتی تھی ۔

ریلی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور تحریک کے طرفداروں کے درمیان مختلف جگہوں پر تصادم بھی ہوا تھا جس میں درجنوں افراہ ہلاک ہوگئے تھے۔

 ٹی ایل پی نے لبیک یا اقصی کے نام سے نکالی جانے والی ریلی اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے تک لے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے اس ریلی کو سختی سے کچل دیا ۔

اسی کے ساتھ پنجاب پولیس نے ٹی ایل پی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے جس کے دوران صرف لاہور سے چھے سو چوبیس افراد گرفتار کئے گئے جبکہ پورے پنجاب سے پانچ ہزار ایک سو افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ 

ٹیگس