وزیر اعلی جموں کشمیر: ریاستی درجہ بحال کیا جائے
ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے وزیر اعلا نے ریاست کا درجہ بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان:ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلا عمر عبداللہ نے اپنی حکومت کے گزشتہ ایک برس کو کامیاب قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو اس ایک برس میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا رہا لیکن اس کے باوجود حکومت اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی میں کامیاب رہی ۔
عمرعبداللہ نے اسی کے ساتھ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کا مکل ریاست کا درجہ جلد سے جلد بحال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ مرکزی حکومت پہلے ہی برس میں جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کردے گی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرے ۔انھوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔