Jun ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران و امریکہ کے مابین کشیدگی پر ہندوستان کی تشویش

ہندوستان کے وزیر اعظم نےخلیج فارس میں ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل جاپان کے شہر اوساکا میں گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں خلیج فارس کی صورتحال اور اس علاقے میں عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان پر مختلف شعبوں خاص طور سے توانائی کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مودی اور ٹرمپ نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات پر بھی گفتگوکی۔

جوہری معاہدے سے امریکی انخلاء اور مغربی ایشیاء میں امریکہ کی فوجی موجودگی ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں شدت کا باعث بنی ہے۔

ٹیگس