Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کو ختم کرنے پر ہندوستان اورچین کی تاکید

ہندوستان کے وزیراعظم اور چین کے صدرکے مابین پانچ گھنٹے تک ہونے والی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔

ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کی دیر رات پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ہندوستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کو ختم کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لئے چیلنج قرار دیا اور اس سے مل کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات ، دہشت گردی اور تجارت جیسے مسائل پرگفتگو ہوئی ۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جنپنگ جمعہ کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر مہابلی پورم پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔

 

ٹیگس