Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • کرناٹک کے پندرہ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتنخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے

ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے پندرہ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتنخابات کے لئے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔

بنگلور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے پندرہ اسمبلی انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ جمعرات کی صبح شروع ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ شروع میں ووٹنگ کی رفتار سست رہی۔ دو اسمبلی حلقوں ، مسکی رائے چور ضلع اور آر آر نگر میں ضمنی انتخابات روک دئےگئے ہیں کیونکہ مئی دوہزار اٹھارہ کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کے نتیجوں کےسلسلے میں کرناٹک ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرایا گیا ہے ریاست کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے سترہ باغی ارکان اسمبلی کو نااہل ٹھہرائےجانے کی وجہ سے جو اسمبلی سیٹیں خالی ہوگئی تھیں انہیں پرکرنے کے لئے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

ان باغی ارکان اسمبلی کی وجہ سے جولائی میں ریاست میں ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی حکومت گر گئی تھی اور اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ضمنی انتخابات کے نتیجے کا اعلان نو دسمبر کو کیا جائےگا۔

ٹیگس