Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • دہلی میں داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

دعوی کیا جا رہا ہے کہ گرفتار ہونے والے داعش کے دہشت گردوں نے 26 جنوری کو حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک تصادم کے بعد داعش کے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے داعش کے دہشت گرد ماڈیول گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو بڑے حملے کی تیاری کرنے والے داعش کے تین دہشت گردوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پولیس کی اسپیشل سیل نے کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں دہشت گرد 26 جنوری کو لے کر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس سلسلہ میں دہلی پولیس کو خفیہ محکمہ سے اطلاع ملی تھی جس کے بعد پورے دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

ٹیگس