Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں انٹرنیٹ شروع کیا جائے: سپریم کورٹ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 (Article 370) ہٹائے جانے کے بعد سے لگائی گئی پابندی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ (Supreme Court) نے کہا کہ جموں کشمیر (Jammu Kashmir) میں لوگوں کا تحفظ اور آزادی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں شخصی آزادی سب سے اہم ہے۔ اس کے علاوہ کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ غیر معمولی حالات میں ہی انٹرنیٹ بند کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی دہرایا کہ انٹرنیٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا سبھی ضروری خدمات کیلئے انٹرنیٹ شروع کیا جائے۔

جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی لہ تین رکنی بنچ نے ان پابندیوں کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر گزشتہ سال27 نومب کر سماعت مکمل کر لی تھی۔ واضح رہے کہ  ہندوستانی سپریم کورٹ میں کشمیر میں پابندیوں سے متعلق کانگریس کے رہنماغلام نبی آزاد اور کشمیرٹائمزکی ایگزیکٹو ایڈیٹرانورادھابھاشن ودیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

ٹیگس