Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج میں فائرنگ

دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کل رات گئے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 کے قریب اسکوٹی پر سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی  تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہرمقامی لوگ اور طلباء جمع ہوگئے اور فائرنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

  واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ 4دنوں میں فائرنگ کے 3 واقعات پیش آئے ہیں۔ پہلی بار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا 30جنوری کو راج گھاٹ تک مارچ نکال رہے تھے۔ تاہم جامعہ کے قریب ہی احتجاجی طلبا پر ایک نوجوان نے فائرنگ کردی ۔ پھر سنیچر یکم فروری کو شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنے کے قریب ایک نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی ۔

دوسری جانب راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف خواتین کا غیر معینہ مدت کےلئے دھرنا کل تیسرے دن بھی جاری رہا۔

مظاہرین خواتین سی اےاے کو واپس لینے اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی )اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)نہ لانے کا مطالبہ کررہی ہیں

ٹیگس