ایران و عمان کا مشترکہ مؤقف: خطے میں امن کے دشمنوں کا مقابلہ ضروری
Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اسلامی ملکوں کے مابین یکجہتی پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عراقچی نے یمن کے جنوبی علاقے کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور استحکام پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ملکوں کو اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دونوں وزرائے خارجہ نے مغربی ایشیا، بحیرہ احمر، روم اور شمال مشرقی افریقہ کے حالات کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی نیز خطے میں تفرقہ ڈالنے اور خلفشار پھیلانے والے عناصر کے سامنے اسلامی ملکوں کے اتحاد پر زور دیا۔