Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • دہلی میں حالات کشیدہ مرنے والوں کی تعداد 25  وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بدھ کے روز ان کے استعفی کا مطالبہ کیا ۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پھیلے تشدد میں بدھ کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔

علاقہ میں دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود بھی گوکل پوری میں کچھ شرپسند عناصر نے ایک دکان کوآگ لگا دی۔ پولیس نے 106لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس صدرسونیا گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دلی میں سیکورٹی انتظامات باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متاثرہ علاقوں میں بروقت  پولیس تعیناتی نہیں کی گئی جس سے کئی لوگوں کو جان گنوانی پڑی اور املاک کو زبردست نقصان پہنچا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں پولیس تعیناتی کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز بیان دے کر لوگوں کو مشتعل کیا اور فساد کا ماحول پیدا کیا اور اس کی سازش رچی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ تشدد کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔

ٹیگس