Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا  کی صورتحال تشویشناک

ہندوستان میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستانی وزارت صحت نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے باون ہزار پچاس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹھارہ لاکھ پچپن ہزار سات سوچھیالیس ہوگئی ۔اس مدت کے دوران مزید آٹھ سو تین کورونا کے مریض اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہزار نو سو اڑتیس ہوگئی ۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چوالیس ہزار تین سو چھے کورونا کے مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بارہ لاکھ تیس ہزار پانچ سو دس ہوگئی۔اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزار دوسو اٹھانوے ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس

کمنٹس