Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پھر باون ہزار کورونا کیسز رکارڈ

پہلی بار ہندوستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 8 ہزار 255 ہو گئی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 857 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طورپر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 795 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک دن میں 51 ہزار 706 افراد شفایاب ہوئے اس طرح اب تک اس ملک میں 12 لاکھ 82 ہزار 216 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں سات لاکھ سے اوپر چلی گئیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس