Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں زراعت ترمیمی بل کے خلاف کسانوں کے احتجاج میں تیزی

ہندوستان میں کسان برادری نے زراعت تریمی بل کے خلاف احتجاج کے طور پر اس ملک کے بیشتر علاقوں منجملہ ریاست پنجاب میں دھرنا دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق کسانوں نے دھمکی دی ہے کہ صدر نے اگر اس بل پر دستخط کر دیئے تو وہ اپنا احتجاج اور زیادہ تیز کر دیں گے۔

ہندوستان کے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری کے ذریعے ان کے حقوق کا گلا گھونٹا گیا ہے اور بی جے پی حکومت اس طرح کا قانون پاس کر کے ان کے اموال کو لوٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان کی کسان یونین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اس بل کو منسوخ نہیں کیا جاتا اس وقت تک کسانوں کا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

دوسری جانب حزب اختلاف کی اہم ترین جماعت کانگریس پارٹی نے اس بل کی کھلی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس