Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • دہلی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے سو سال مکمل

دہلی کی معروف اور تاریخی علمی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف عدم تعاون کی تحریک کے دوران 19 اکتوبر 1920 کو عمل میں آیا تھا۔ انگریزوں کے خلاف عدم تعاون کی تحریک میں مہاتما گاندھی کے ہمراہ جامعہ کے بانی مولانا محمد علی جوہر، حکیم اجمل خان، سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین، مختار احمد انصاری ، عبدالمجید خواجہ اور مولانا محمود الحسن بھی شامل تھے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم اور بہوجن سماج پارٹی سے ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن، کنور دانش علی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک مجاہد آزادی کی سوچ اور جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو سو سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس