Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر
    تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا کہ ایران شام میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا سخت مخالف ہے اور وہ شام کے عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بسطام الھاشم اور اس ملک کے یونیورسٹی پروفیسروں کے ساتھ ایک مشترکہ نشست میں کہا کہ مغربی ممالک نے بعض علاقائی ممالک کی مدد سے شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ قائم کیے تاہم عراق، شام اور لبنان کے عوام نے ان دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کرکے دشمنوں کے مقاصد کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور یونیورسٹی پروفیسروں سے ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد کی اقتدار سے علیحدگی اور کنارہ کشی پر مبنی دشمنوں کے مطالبات کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ جون دو ہزار چودہ کو شام کے عوام کی اکثریت نے بشار اسد کو اپنے صدر کے طور پر منتخب کیا تھا اور اگر مستقبل میں بین الاقوامی اداروں کی زیرنگرانی کوئی انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو یقینا بشار اسد پہلے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا کہ مغرب اور علاقے کے بعض عرب ممالک اس لئے بشار اسد کی مخالفت کر رہے ہیں کہ شام کے صدر اپنے عوام کے حقیقی حامی ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس بات کا قائل ہے کہ شام کا مستقبل کا فیصلہ، اس ملک کے عوام کو کرنا چاہیے اور شام کے امور میں دوسرے ممالک کی مداخلت ختم ہونی چاہیے

ٹیگس