Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ترکی کے بیان پر ایران کا ردعمل

ایران نے ترکی کے صدر کی جانب سے ايران مخالف غيرتعميری بيانات پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ترکی کے صدر کی جانب سے ايران مخالف غيرتعميری بيانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے كہا كہ تركی ہمسايہ ممالک پر بے بنياد الزامات لگا كر اپنی مداخلت اور توسيع پسندانہ پاليسيوں كو جواز دينے كی كوشش كر رہا ہے۔ بہرام قاسمی نے ترک حكام كے دعوں كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ترک حكام كی جانب سے ہمسايہ ممالک پر من گھڑت الزامات اور اشتعال انگيز بيانات كا سلسلہ جاری ہے جس كا مقصد ہمسايہ ممالک كے معاملات ميں اپنی مداخلت كو جائز قرار دينا ہے.

انہوں نے ترکی کے نائب وزيراعظم كے اس دعوے کو بھی كہ ايران ميں موجود تيس لاكھ تاركين وطن تركی اور يورپ كا رخ كرنے لگے ہيں مسترد كر ديا۔ انہوں نے كہا كہ گزشتہ تين دہائيوں سے ايران لاكھوں پناہ گزينوں كي ميزبانی كر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے كہا كہ ايران اپنے تمام ہمسايہ ممالک كی ارضی سالميت اور خود مختاری كے احترام كی پاليسی پرعمل پيرا ہے۔

ٹیگس