Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکہ مخالف بل کو حتمی شکل دے دی

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے خطے میں امریکہ کے مہم جویانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے مقابلے کے بل کو حتمی شکل دے دی ہے۔

نو ابواب اور ستائیس شقوں پر مشتمل اس بل میں، کلیات، تعریفیں، اسٹریٹیجی کا تعین، دہشت گردی کے لیے امریکی حمایت، امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات، امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے اور ایرانی شہریوں کی حمایت جیسے موضوعات شامل ہیں۔یہ بل اتوار تیرہ اگست کو ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں بحث اور رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے، امریکی کانگریس کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے جواب میں یہ بل تیار کیا ہے۔

ٹیگس