Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی ایران کے دو شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ایران کے جنوبی صوبے کرمان کے شہروں ہوجدک اور شہداد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے  باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کو چھوڑ کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں پر نکل آئے۔ صوبے کے ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ علی حسین زادہ مہرابی نے بتایا ہے کہ تاحال  زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا متعلقہ ٹیموں کو فوری طور پرعلاقے میں بھیج دیا  گیا ہے تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔
 جنوبی ایران کے صوبے کرمان کے ضلع ہوجدک میں جمعے کی صبح چھے بجکردو منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔
چھے بجکر تیرہ منٹ پر صوبہ کرمان کا شہر شہداد بھی زلزلے سے لرز اٹھا جس کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگس