Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے فرانسیسی صدر کے بیان کا خیرمقدم

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قامسی نے علاقائی بحرانوں کے حل میں ایران کے تعمیری کردار پر تاکید کے بارے میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں میکرون کی حقیقت پسندی سے علاقائی تعاون کے لئے ضروری راہ ہموار ہو گی۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے دو اخبارات الخبر اور الوطن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، علاقے کا طاقتور ملک ہے اور اسے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ان کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہرے معیار سے عاری، تعمیری، منصفانہ اور حقیقت پسندانہ نقطہ نظر، علاقے میں عدم استحکام و کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
بہرام قاسمی نے علاقائی بحرانوں کی بنیادوں پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے مقابلے میں اور امن و استحکام کے قیام کے لئے قدم اٹھایا ہے اور بھرپور کوشش کی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقے سے ہتھیاروں کی دوڑ ختم اور مذاکرات کے نتیجے میں امن و استحکام قائم کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس