Feb ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے ایام فاطمیہ کی مجالس عزا کا انعقاد

ایران کے دارالحکومت تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے حسینہ امام خمینی میں پہلی مجلس عزا کا انقعاد ہوا۔

تہران میں حسینیہ امام خمینی میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام یعنی ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس خمسہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی پہلی مجلس ہفتے کی رات رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقد ہوئی جس میں مختلف حکام اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی۔

یہ مجالس ہر سال رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں شرکت کرنے کے لئے ہر صنف و سطح کے لوگ مجلس شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے خاص جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ حسینیہ میں حاضر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاریخی کتب نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کی شہادت کے لئے دو تاریخوں کا ذکر کیا ہے۔ پہلی تاریخ تیرہ جمادی الاولیٰ ہے جس کی بنا پر آپ سلام اللہ علیہا کی شہادت حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے پچہتر دن کے بعد واقع ہوئی۔ دوسری تاریخ تین جمادی الثانی ہے جس کی بنا پر آپ کی شہادت رحلت رسول اکرم ص کے پچانوے دن کے بعد واقع ہوئی۔

ٹیگس