Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے ...

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد، کچھ پابندیاں عائد ہوئی ہیں لیکن ان سب سے اہم وہ نفسیاتی جنگ ہے جو غلط اطلاعات کی بنیاد پر ملت ایران کے خلاف جاری ہے۔

صدارتی دفتر کے سربراہ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر روحانی سے ملاقات کی آٹھ بار خواہش ظاہر کی۔

محمود واعظی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے صدر روحانی کے گزشتہ دورہ نیویارک کے دوران ٹرمپ نے ایرانی وفد سے آٹھ بار صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے گفتگو اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاہم ایرانی صدر نے ٹرمپ سے ملاقات کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایران، امریکا سے مذاکرات کا خواہاں ہیں وہ جان لیں کہ ٹرمپ، ایرانی صدر سے مذاکرات کے لئے آٹھ بار خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

محمود واعظی

 

ٹیگس