Oct ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • اہواز حملے کا ماسٹرمائنڈ عراق میں ہلاک

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پبلک ریلیشن کے بیان کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز کے آپریشن میں 22 ستمبر کو ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے سفاک دہشتگردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ ابوضحی ہلاک ہوگیا.

ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ  ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کےہمراہ ہلاک  ہو گیا۔

واضح رہے کہ اہواز میں 22 ستمبر کو یوم دفاع مقدس کی پریڈ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہو ئے تھے۔

 

ٹیگس