Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • خاتون صحافی کی گرفتاری امریکی کمزوری کی علامت

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کی بلاجواز گرفتاری، جمہوریت کے دعویدار امریکی حکومت کی کمزوری کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر علی اکبرصالحی نے تہران میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بالکل جمہوریت کے خلاف ہے کیونکہ پریس ٹی وی کی اینکراور صحافی مرضیہ ہاشمی نے اپنے گھروالوں سے ملاقات کیلئے امریکہ کا سفر کیا تھا اور بلا وجہ انھیں گرفتار کیا گیا۔

علی اکبرصالحی کا کہنا تھا کہ جب کوئی مسئلہ مغربی ممالک کے مفاد میں ہو تو اسے ساری دنیا میں اجاگر کردیتے ہیں لیکن پریس ٹی وی کی اینکرکے کیس میں بالکل خاموشی اختیار کرتے ہوئے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.

خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا. مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا اوران کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا.

 

ٹیگس