Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran
  • باطل کو شکست، حق پھر کامران، مرضیہ ہاشمی کی وطن واپسی، بتائی گرفتاری کی وجہ + ویڈیو

ایران کے پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی وطن واپس آ گئیں ۔

انہوں نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے امریکا کی دشمنی کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں گرفتاری کے بعد انہیں پتا چلا کہ ایران، امریکا کے لئے کتنا اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی، ایران کے اسلامی انقلاب کے چالیس سال پورے ہونے پر خوفزدہ ہیں ۔

مرضیہ ہاشمی نے تاکید کی کہ ایرانی قوم، صحیح راہ پر گامزن ہے، اللہ رہبر انقلاب کی حفاظت فرما، اگر ملک سے ہاہر رہو تو رہبر انقلاب اسلامی، وطن اور ایران کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی بدھ کی رات تہران واپس آ گئیں  جہاں ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔

 

لوگ بڑی تعداد میں تہران ہوائی اڈے پر پہنچے اور مرضیہ ہاشمی کا پر جوش استقبال کیا اور امریکا نیز اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

دنیا بھر سے آزاد منش انسانوں کے مظاہروں کے بعد بالآخرہ 11 دن کی جبری قید کے بعد امریکی حکومت انہیں آزاد کرنے پر مجبور ہوئی-

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13 جنوری کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں .

 

ٹیگس