May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  •  قرارداد 2231 کے نفاذ میں امریکی رکاوٹ نقصان دہ : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 ہرگز ایرانی میزائل سرگرمیوں کے خلاف نہیں بلکہ اس کے مکمل نفاذ میں امریکہ رکاوٹ بن رہا ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی مشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ انتہائی بھونڈے طریقے سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو دھمکا رہا ہے کہ وہ قرارداد 2231 پر عمل نہ کریں بصورپت دیگر امریکہ انھیں سزا دے گا ۔

بیان کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے نیو یارک کا دورہ کیا جس کا مقصد سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کے ساتھ ملاقات کرنا تھا تا کہ بقول امریکی دعوے، سلامتی کونسل کی قرارداد ایران کی میزائل سرگرمیوں کو محدود کرتی ہے لہذا ایران کو اس پر پابند کرنا ہوگا۔

ایرانی سفارتی مشن نے کہا کہ قرارداد 2231 کی منظوری جس میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کو پُرامن قرار دینے کے علاوہ جوہری معاہدے کی بھی توثیق ہوئی تھی.

بیان کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اب تک 14 مرتبہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے اور سلامتی کونسل کا غلط استعمال کرنے کے بجائے عالمی قوانین کی پاسداری پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے ۔

ٹیگس