May ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت کی ایران کی جانب سے مذمت

ایران نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی جدوجہد اور صبر و تحمل سے آراستہ استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے فلسطین کے نہتھے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانے کے لئے عالمی اداروں اور تنظیموں کے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی حمایت اور بعض اسلامی ملکوں کی شرمناک خاموشی کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے قیام امن مشرق وسطی نیکلائی ملادینوف نےاپنے ایک بیان میں غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا ہے کہ مصر اور دوسرے ممالک کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون جاری ہے اور گزشتہ چند مہینے سے پہلے طے پانے والے معاہدے کی واپسی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور ناجائز صہیونی حکومت نے جمعہ کے روز سے غزہ پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک چودہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس