Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عید الاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔ فرزندان توحید نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی ۔ 

تہران میں نماز عید الاضحی کا مرکزی اجتماع مصلائے امام خمینی نامی عید گاہ میں منعقد ہوا جس میں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اور اللہ کے حضور سربسجود ہوکر خدا وند متعال کی بندگی و عبادت کا معنوی جلوہ پیش کیا۔ اس موقع پر نمازیوں نے اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کی دعائیں کی۔ 

ٹیگس