Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ہرقسم کی ادویات کی فراہمی ہوگی: ایرانی وزیر صحت

ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سالوں تک تمام ضروری ادویات کی فراہمی ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے ہفتہ کے روز اپنے انڈونیشیائی ہم منصب نیلا ملوک کیساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ 1200 کمپنیوں کے ذریعے آئندہ 3 سالوں تک ملک میں ضروری ادویات کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، اپنی 97 فیصد ادویات کی ضروریات کو ملک کے اندر سے پورا کرتا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ایران کیلئے ایشیائی ملکوں بالخصوص انڈونیشیا کیساتھ باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم ان ممالک کیساتھ تعاون پر تیار ہیں۔

ایران کے وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انڈونیشیا کے ساتھ حلال صنعت، ویکسینیشن، ہیلتھ ٹورزم، بیماروں کے علاج معالجے اور تحقیق و تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر تیار ہے۔

سعید نمکی نے 2016ء میں ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا اور ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ انڈونیشیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انفراسٹرکچر، ویکسینیشن، بیماریوں کے کنٹرول اور خواتین اور بچوں کے صحت کے شعبوں میں انتہائی قابل قدر کامیابیاں حاصل کیں۔

ٹیگس